ہفتہ , 16 دسمبر 2017

آرمی چیف باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے جہاں وہ گذشتہ روز ہونے والے دہشت گردی حملے کے بعد شہر کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ گذشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی حملے کے بعد شہر کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

اس کے علاوہ آرمی چیف بلوچستان اور خاص طور پر کوئٹہ کی سیکیورٹی صورت حال کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی سربراہی کریں گے، جس میں انہیں شہر میں امن وامان سے متعلق بریفنگ بھی جائے گی۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مقامی ملٹری اور سول اسٹیبلشمنٹ سے ملاقاتیں کریں گے جس میں سیکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقاتیں اور زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔گذشتہ روز کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 8 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے تھے۔واقعے کی ابتدائی تفتیش کے مطابق خود کش حملے میں فوجی ٹرک کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 8 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

یہ بھی دیکھیں

حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس دوبارہ نہیں کھولا جاسکتا، سپریم کورٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف ...