پیر , 23 اکتوبر 2017

عراقی فوج تلعفر آپریشن کے آغاز کیلئے العبای کے حکم کا انتظار ہے

بغدداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے چیف آف جوائنٹ سٹاف جنرل عثمان الغانمی نے روسیالیوم سے گفتگو کرتے ہوئے وضاحت کی کہ عراقی افواج تلعفر کی آزادی کیلئے وزیراعظم حیدر العبادی اور مسلح افواج کے سربراہ کے گرین سگنل کے انتظار میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تلعفر آپریشن کیلئے تمام ضروری اشیاء اور نقشے تیار ہوچکے ہیں اور عراق کی مشترکہ فورسز نے اپنی پوزیشنیں سنبھالی ہوئی ہیں۔غانمی نے تاکید کی کہ مسلح افواج تلعفر کیآزادی سے قبل دہشتگرد گروہ داعش کیخلاف مقدماتی آپریشن کا آغاز کرینگے۔

چیف آف جوائنٹ سٹاف کا مزید کہنا تھا کہ تلعفر کی آزادی کے بعد عراقی فوج کا ہدف سرحدوں کی حفاظت اور وہاں سے دہشتگردوں کا صفایا کرنا ہے۔ تلعفر شہر سال 2014 سے دہشتگرد گروہ داعش کے قبضے میں ہے جو موصل سے 65 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔یہ شہر داعش کے اہم ٹھکانوں میں سے ایک ہے کیونکہ یہاں سے دہشتگرد شام کی جانب حمل و نقل کرسکتے ہیں اور اسی راستے کے ذریعے سے داعش کو تمام لاجیسٹک امداد فراہم کی جاتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ ہے، ڈاکٹر ولایتی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن اور بین الاقوامی امور میں رہبر ...