جمعرات , 14 دسمبر 2017

افغانستان میں بم دھماکہ،17 شہری ہلاک و زخمی

کابل (مانیٹر نگ ڈیسک) افغانستان کے صوبہ فاریاب کے ایک سیکورٹی عہدیدار محمد نعیم نے ہفتے کو اس خبرکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک گھر کے لوگ ایک بم کو دوسری جگہ منتقل کررہے تھے اور اسی دوران وہ دھماکے سے پھٹ گیا – افغانستان کے مذکورہ سیکورٹی عہدیدار کا کہنا ہے کہ مرنے والے تیرہ افراد میں دس بچے شامل ہیں -صوبہ فاریاب کے سیکورٹی افسر نے بتایا کہ پہلے یہ خبردی گئی تھی

یہ دھماکہ مارٹرگولے سے کئے گئے حملے کے نتیجے میں ہوا ہے لیکن تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ حادثہ بم کے قبل از وقت پھٹ جانے کے نتیجے میں ہوا – افغانستان سے ہی ایک خبر یہ بھی ہے کہ صوبہ غور کے شہر چہار سدہ میں طالبان کا خود ساختہ گورنر ملا نیک محمد افغانستان کی فضائیہ کے حملے میں ہلاک ہوگیا ہے- اس کارروائی میں طالبان کے پانچ خفیہ ٹھکانوں کا بھی پتہ لگاکر انہیں نابود کردیا گیا –

یہ بھی دیکھیں

اسپین: میڈریڈ میں درجنوں شہریوں کا ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج

میڈرڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپین کے درجنوں شہریوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ...