منگل , 22 اگست 2017

بین الاقوامی مقابلے میں شریک 2بھارتی فوجی ٹینک ناکام ہو گئے

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کو ایک بار پھر عالمی سطح پرشرمندگی کا منہ دیکھنا پڑا جب بین الاقوامی مقابلے میں شریک بھارتی فوج کے 2 ٹینک ناکارہ ہوگئے۔بین الااقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں انٹرنیشنل ٹینک بیاتھلون میں بھارت سمیت 19 ممالک کے ٹینکس شریک اپنے جوہر دکھارہے ہیں ۔ جہاں دوسرے مما لک کے ٹینکس اپنی مہارت دکھا رہے تھے دوسری طرف اس مقابلے میں شریک بھارت کے دو ٹینک مکینیکل خرابیوں کا شکار ہوگئے.

اس لیے بھارت کی ٹیم کو ایونٹ سے آؤٹ کر دیا گیا۔اس ایونٹ میں شرکت کے لیے بھارت نے دودو روسی ساختہ ٹی 90 ٹینک بھیجے تھے ۔ مقابلے کے دوران اگر ایک ٹینک میںخراب ہو جائے یاس میںکوئی ٹیکنیکل فالٹ آجائے تو دوسرا اس کی جگہ تیار ہو تا ہے تاہم اس کے دونوں ہی ٹینک خراب ہوگئے جبکہ روس، بیلاروس ، قزاقستان اور چین کی ٹیمیں اب اس ایونٹ کے فائنل میں داخل ہوگئیں ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترکی انٹرپول وارنٹ کا غلط استعمال کر رہا ہے ، انجیلا مرکل

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ترکی کی جانب سے اسپین میں ایک ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے