ہفتہ , 16 دسمبر 2017

بھارت پاناما پیپرز میں موجود ہر اکاؤنٹ کی تحقیقات کرے گا :بھارتی وزیر خزانہ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت پاناما پیپرز میں موجود ہراکاؤنٹ کی تحقیقات کرے گاراجیہ سبھا میں وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے پوچھا گیا کہ پاناما پیپرز میں شامل بھارتیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کب کیا جائے گا؟ جس کے جواب میں انھوں نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی،

نااہلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کا اپنا قانون ہے،ہمارا نظام پڑوسی ملک جیسا نہیں ہے جہاں پہلے نااہل قرار دیا جائے اور پھر ٹرائل شروع کیا جائے۔راجیہ سبھا سے اپنے خطاب کے دوران انھوں نے مزید کہا کہ حکومت پاناما پیپرز میں موجود ہر نام اور اکاؤنٹ کے بارے میں تحقیقات کا ارادہ رکھتی ہے اور یہ ضرور ہونگی ۔

یہ بھی دیکھیں

آئرلینڈ نے بھی آنگ سان سوچی سے اعزاز واپس لے لیا

ڈبلن(مانیٹرنگ ڈیسک) آئرلینڈ نے بھی آنگ سان سوچی سے فریڈم آف دی سٹی آف ڈبلن ...