پیر , 16 جولائی 2018

بھارت نے چین کے ساتھ اپنی سرحد پر مزید فوج بھیج دی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے سکم اور ارونا چل پردیش میں چین کیساتھ اپنی سرحد پر مزید فوج بھیج دی ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشرقی سیکٹر میں فوج کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔انھوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حکومت نے سکم سے ارونا چل پردیش تک 1400کلو میٹر سرحد پر مزید فوج بھیجی گئی ہے۔آسام اور ارونا چل پردیش میں فوج سے کہا گیا ہے.

وہ حساس سرحد پر الرٹ رہے تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ کتنی تعداد میں فوج تعینات کی گئی۔دفاعی ماہرین کے مطابق تقریباً45 ہزار فوجی تیاری کی حالت میں رہتے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ ان سب کو سرحد پر تعینات کیا جائے۔ ان فوجیوں کو 9ہزار فٹ کی بلندی پر تعینات کرنے سے قبل 14دن کی خصوصی تربیت بھی دی جاتی ہے تاکہ وہ وہاں کے ماحول سے مطابقت پیدا کرسکیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس: فیفا ورلڈ کپ کے نام پر انسانی اسمگلرز سرگرم ہوگئے

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018 کے نام پر انسانی اسمگلرز سرگرم ...