بدھ , 23 مئی 2018

روسی صدرکاشکریہ مذاق میں ادا کیا تھا، ٹرمپ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ماسکو میں امریکی سفارتی عملے میں کمی پر روسی صدرولادی میر پیوٹن کا شکریہ ادا کرنا مذاق تھا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق صدر پوٹن کی جانب سے ماسکو میں تعینات امریکی سفارتی عملے کی تعداد میں کمی کی ہدایات جاری کی گئی تھیں،

جس پر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ تنخواہوں کی مد میں امریکی پیسہ بچانے پر پیوٹن کے شکرگزار ہیں۔ امریکا کی جانب سے روس کے خلاف تازہ پابندیاں عائد کرنے کے جواب میں روسی حکومت نے اپنے ہاں تعینات امریکی سفارت عملے کی تعداد میں 755 اہلکاروں کی کمی کا حکم جاری کیا تھا۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں شکریہ طنزیہ طور پر ادا کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران پر امریکی پابندیوں کےباوجود اپنی کمپنیوں کی حمایت کریں گے: برطانیہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر امریکہ کی جانب سے ...