منگل , 22 اگست 2017

شمالی کوریا کے جوہری تنازعے کے پرامن حل کی ضرورت ہے، چین

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے زور دیا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری معاملے کے پرامن حل کی ضرورت ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات ہفتہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات چیت میں کہی۔ شی جن پنگ نے فریقین پر زور دیا کہ وہ کشیدگی میں کمی کی کوشش کریں۔

جمعہ کو صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کو خبردار کیا تھا کہ امریکی فوج شمالی کوریا کے کسی بھی جارحانہ عمل سے نمٹنے کے لیے مستعد ہے۔دوسری جانب شمالی کوریا کی حکومت کا کہنا ہے کہ اشتعال انگیز بیانات کے ذریعے امریکا جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی جنگ کی جانب دھکیل رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترکی انٹرپول وارنٹ کا غلط استعمال کر رہا ہے ، انجیلا مرکل

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ترکی کی جانب سے اسپین میں ایک ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے