پیر , 16 جولائی 2018

شامی صوبے درعا میں طاقت ور بم دھماکا، 23 شامی باغی ہلاک

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شامی صوبے درعا میں حکومت مخالف جنگجوؤں کے ہیڈکوارٹر کے قریب ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم 23 باغی ہلاک ہو گئے ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ جمعہ اورہفتہ کی درمیانی شب ایک خودکش بمبار کے ذریعے جیش الاسلام نامی باغی گروپ کے ایک اجلاس کے وقت کیا گیا جس میں 23 باغی ہلاک ہو گئے ۔آبزرویٹری کے مطابق اس واقعے میں دیگر 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ کے خلاف دنیا بھر میں نفرت بڑھ رہی ہے:ڈاکٹر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ دنیا کے اکثر ملکوں ...