منگل , 22 اگست 2017

یمن میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 4اماراتی سپاہی جاں بحق

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن میں معمول کی اڑان کے دوران فنی خرابی سے ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں کم سے کم چار اماراتی سپاہی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کے بعد کپتان نے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی تاہم ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار چار اماراتی سپاہی شہید ہوگئے۔یہ حادثہ جمعہ کو یمن کی شبوة گورنری میں پیش آیا۔

عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ شبوة میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ہیلی کاپٹر میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کا نتیجہ تھا۔ پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی مگر وہ اس میں ناکام رہا اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

یہ بھی دیکھیں

رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کا نوجوانوں میں دینی اور انقلابی جذبے کی تقویت پر زور

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے دینی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے