منگل , 22 اگست 2017

‘نوازشریف، عمران خان نے ملکی سیاست کا بیڑا غرق کردیا’

چنیوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےنوازشریف اورعمران خان کو ایک ہی سکے کےدورخ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں نے مل کر ملکی سیاست کابیڑا غرق کردیا ہے۔چینیوٹ میں جلسے سےخطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک میں غربت بڑھتی جارہی لیکن حکمرانوں کو تجوریاں بھرنے کی فکر ہےانھوں نے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ قوم سے جھوٹ بولتے رہے ہیں اوراب سپریم کورٹ نے بھی انھیں جھوٹا قرار دے دیاہے جبکہ عوام بھی اب ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔

نواز شریف کی براستہ جی ٹی روڑ لاہور آمد پر ان کا کہنا تھا کہ اب جی ٹی روڈ نہیں بلکہ پاکستان کی سیاست چلے گی، نوازشریف کس کو طاقت دکھا رہے ہیں۔سابق وزیراعظم کی نااہلی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان سے یہ بھی پوچھ لیا جائے کہ وہ کتنے وزرائے اعظم کے خلاف سازشوں میں شریک رہے ہیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نوازشریف کے مظالم کو نہیں بھولے اوراب ان سے کوئی بات نہیں ہوگی۔

نوازشریف اور عمران خان کو ایک ہی سکے کے دو رخ قراردیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میاں صاحب اور عمران خان نے مل کر ملکی سیاست کابیڑا غرق کردیا ہے۔انھوں نے کہاکہ نام نہاد سیاسی جماعتوں کو ملک کی کوئی فکر نہیں اور وہ آپس میں دست وگریباں ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ وہ کرپشن کرنےوالوں کے سرپرست ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

آرمی چیف سے متحدہ عرب امارات کے سبکدوش سفیر کی ملاقات

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سبکدوش ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے