منگل , 22 اگست 2017

کراچی:مسافروین میں آگ لگنےسےپکنک پرجانے والے 6افراد جاں بحق

کراچی (مانیٹڑنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے گارڈن میں چڑیا گھر کے قریب مسافر وین میں آگ لگنے سے پکنک پر جانے والے ایک ہی خاندان کے6 افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ،حادثے کے شکار 4 زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔حادثے میں بچ جانے والے ایک بچے کا کہنا تھا کہ وین میں پہلے آگ لگی جس کے بعد وہ نیچے اترا اور دروازہ کھول کر باقی افراد کو نکالنا چاہتا تھا,کہ اچانک وین میں آگ بھڑک اٹھی۔

،مسافروین میں گیس سیلنڈر بھی موجود تھا تاہم ابھی تک آگ لگنے کی اصل وجوہات سامنے,نہیں آسکی ہیں،وین میں سوار افراد گارڈن کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ۔جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسافر وین میں آگ لگتے ہی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔موقع پر موجود افراد نے شکوہ کیا کہ بروقت اطلاع دیئے جانے کے باوجود فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر نہیں پہنچا جس کے باعث قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر عینی شاہدین کے بیانات کی روشی میں شواہد اکٹھا کرنے شروع کر دیئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

آرمی چیف سے متحدہ عرب امارات کے سبکدوش سفیر کی ملاقات

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سبکدوش ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے