جمعرات , 14 دسمبر 2017

کھجوروں سے کینسر کا علاج کریں

ریاض (مانیٹڑنگ ڈیسک) سعودی عرب میں نئی تحقیقات میں کھجوروں سے کینسر کا علاج دریافت کرلیا گیا ہے۔خلیجی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق مدینہ منورہ کی طیبہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سائنس کی استاد ڈاکٹر نجلاءسعد الردادی نے کھجوروں سے کینسر کا علاج دریافت کرلیا ہے۔

انہوں نے کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی سے باقاعدہ ایجاد نامہ بھی حاصل کرلیا۔ ڈاکٹر نجلا کا کہنا ہے کہ انہوں نے کھجوروں کے ذریعے کینسر کا جو علاج دریافت کیا ہے وہ فطری علاج ہے۔

ڈاکٹر کے مطابق اس کے منفی اثرات نہیں، اسے ماحول دوست علاج کہا جاسکتا ہے، جو سستا بھی ہے اور محفوظ بھی ہے۔ ڈاکٹر نجلا 2016ءمیں اپنی ایک اور ایجاد پر بھی کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس وٹیکنالوجی سے ایجادنامہ حاصل کرچکی ہیں۔ان کے مضامین سائنسی مجلات میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ہچکیاں کیوں آتی ہیں؟ اس سے نجات کے ٹوٹکے بھی جانیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آپ کے پردہ شکم کو لگنے والے جھٹکے نقصان دہ تو ...