منگل , 22 اگست 2017

کراچی: سائٹ کے علاقے میں قائم مدرسے کو سیل کر دیا گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے سائٹ میں قائم ایک مدرسے کے سربراہ (مہتمم) کا نام فورتھ شیڈول میں شامل ہونے کے باوجود ان کی غیرموجودگی پر پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر کی مدد سے مدرسے کو سیل کر دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر (اےسی) کراچی غربی کی جانب سے رابطے کے بعد سائٹ پولیس اسٹیشن کے ہاؤس افسر(ایس ایچ او) نے اےسی غربی ڈاکٹر غلام محمد اور پولیس موبائل کے ساتھ مدرسے کا دورہ کیا۔ پولیس سے موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق سائٹ کے علاقے میں قائم مدرسہ الکریم اسلامک اکیڈمی کو سیل کر دیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ‘اے سی غربی نے مدرسے کے مہتمم مفتی شاکراللہ کی موجودگی کی اطلاع دی تھی لیکن وہ وہاں موجود نہیں تھے’۔ پولیس کو شبہ ہے کہ مفتی شاکراللہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی مالی معاونت کر رہے تھے جس کے باعث انھیں فورتھ شیڈول میں رکھا گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشن 11 ای ای کے مطابق فورتھ شیڈول میں ‘ہر اس شخص کو رکھا جائے گا جو کسی بھی دہشت گرد تنظیم یا فرقہ پرست تنظیم یا اس سے منسلک کسی تنظیم کا کارکن، عہدیدار یا ان سے منسلک ہو’۔ فورتھ شیڈول میں شامل شخص کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی موجودگی سے مقامی پولیس کو آگاہ کرے جبکہ اس شخص پر کڑی نظر رکھی جاتی ہے۔

پولیس سے حاصل ہونے والی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ‘ذرائع کی رپورٹ کے مطابق مفتی شاکراللہ ٹی ٹی پی کو فنڈنگ کر رہا تھا اور ان کا نام فورتھ شیڈول میں شامل ہے جبکہ وہ موجود بھی نہیں ہیں’۔ جس کے بعد اے سی غربی کی جانب سے پولیس کے تعاون سے مدرسے کو بند کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ سندھ پولیس نے امن وامان کی صورت حال کو بہتر رکھنے کی غرض سے گزشتہ ماہ فورتھ شیڈول میں شامل فہرست کا ہر ماہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

پی ایس پی کا ایم کیو ایم پاکستان کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے