پیر , 27 مئی 2019

چین میں لینڈ سلائیڈ،’غفلت کے مرتکب‘ 11 افراد گرفتار

چین میں حکام نے جنوبی شہر شینزین کے صنعتی علاقے میں لینڈ سلائیڈ کے واقعے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں 11 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

شینزن کے پراسکیوٹر نے بتایا کہ پکڑے جانے والے افراد میں زمین کی بھرائی کے کام کے نگران اور ملبہ اُٹھانے والی کمپنی کے سربراہ اور اُن کے نائب سمیت سات دیگر لوگ شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اِن ملزمان کی غفلت بڑے حادثے کا سبب بنی اور اسی الزام کے تحت انھیں حراست میں لیا گیا ہے۔

یہ حادثہ 20 دسمبر کو اُس وقت پیش آیا جب شدید بارشوں کے نتیجے میں ایک پہاڑی کے ساتھ زیر تعمیر عمارتوں کے تعمیراتی سامان کے ملبے پر مشتمل تودہ رہائشی علاقے پر آ گرا تھا اور اس حادثے میں 74 افراد ہلاک یا لاپتہ ہوئے ہیں۔

[caption id="attachment_1329" align="alignleft" width="300"]20 دسمبر کو پیش آنے والے حادثے میں 74 افراد ہلاک یا لاپتہ ہوئے ہیں 20 دسمبر کو پیش آنے والے حادثے میں 74 افراد ہلاک یا لاپتہ ہوئے ہیں[/caption]

یہ باضابطہ گرفتاریاں اِس بات کے تین روز بعد عمل میں آئی ہیں، جب چین کے ذرائع ابلاغ میں اِس بات کا ذکر کیا جا رہا تھا کہ پولیس حادثے میں ملوث 12 افراد کے خلاف ’زبردست اقدامات‘ کر رہی ہے۔

خیال کیا جارہا ہے کہ گرفتار ہونے والے 11 افراد اِن میں سے ہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 20 دسمبر کا سانحہ انسانی غفلت کا نتیجہ ہے، اور اِس بات کا غالب امکان ہے کہ جو افراد اِس میں ملوث ہیں اُن کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

حادثے کے ایک ہفتے بعد حادثے کی جگہ پر کام کرنے والے ایک اہلکار نے بظاہر چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔

تاہم یہ بات واضح نہیں ہے کہ اُن سے حادثے میں ملوث ہونے کے بارے میں تفتیش کی جارہی تھی یا نہیں۔

حکام نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ دیگر مشتبہ افراد کو تلاش کرنے میں پولیس کی مدد کریں، جو بظاہر فرار ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

بھارت اور چین میں سب سے زیادہ شراب نوشی ریکارڈ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)حالیہ تحقیق کے مطابق 1990 کے مقابلے میں 2017 میں شراب نوشی …