جمعرات , 21 مارچ 2019

بھارتی فضائیہ کے اڈے پر مسلح افراد کا حملہ، چھ افراد ہلاک

[caption id="attachment_1333" align="alignleft" width="300"]بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ چار حملہ آوروں کے ساتھ اس حملے میں دو سکیورٹی اہلکار بھی مارے گئے ہیں بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ چار حملہ آوروں کے ساتھ اس حملے میں دو سکیورٹی اہلکار بھی مارے گئے ہیں[/caption]

بھارت میں حکام کا کہنا ہے کہ سنیچر کو بھارتی فضائیہ کے اڈے پر ہونے والے حملے میں چار حملہ آور سمیت کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ حملہ پاکستان کی سرحد کے قریب پٹھان کوٹ کے علاقے میں مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً ساڑھے تین بجے ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس میں چاروں حملہ آور مارے گئے ہیں جو ایک ہائی جیک کی ہوئي کار کے ذریعے ایئر بیس میں داخل ہوئے تھے۔

 

انھوں نے بتایا ہے کہ اس میں دو سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارتی فضائیہ کا یہ ہوائی اڈہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کو جانے والی شاہراہ پر دہلی سے 430 کلو میٹر شمال میں واقع ہے۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کی فضا دوبارہ ساز گار ہوئی ہے اور بھارتی وزیرِ اعظم نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے لیے پاکستان کا مختصر دورہ کیا تھا۔

دہلی میں بی بی سی کے نامہ نگار سنجوئے مجمدار کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے بارے میں ابھی کچھ واضح نہیں ہے لیکن پاکستان میں موجود کمشمیری جنگجوؤں پر اس بارے میں شبہہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

[caption id="attachment_1334" align="alignleft" width="300"]مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ فوج کے کمانڈو یونٹ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ فوج کے کمانڈو یونٹ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے[/caption]

ایک سکیورٹی اہلکار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ’ میرا خیال ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق جیش محمد سے ہے۔‘

خیال رہے کہ شدت پسند گروپ جیش محمد بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھارتی حکومت کی مخالفت کرتا ہے۔

بھارت کا کہنا ہے کہ جیشِ محمد کو پاکستان کی حمایت حاصل ہے جس کی پاکستان تردید کرتا ہے۔

اس سے قبل ڈسٹرکٹ پولیس آفسر نے کہا تھا کہ مسلح افراد کے حملے میں لڑاکا فوجی طیاروں کو نقصا نہیں پہنچا اور سکیورٹی فورسز حملہ آوروں کو شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ مسلح افراد کا یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے تین بجے ہوا ۔

اس سے قبل اگست میں گرداس پور کے ایک پولیس سٹیشن پر ہونے والے اسی قسم کے حملے میں دس افراد مارے گئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

نیوزی لینڈ دہشت گردی، بھارتیوں کا سوشل میڈیا پر جشن

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈکی 2مساجد میں دہشتگردی کے واقعے کی جہاں ساری دنیا میں مذمت ...