بدھ , 22 نومبر 2017

لیونل میسی کی زندگی کی مختصر داستان

تاریخ پیدائش : 24جنوری 1987ء
جائے پیدائش: روزاریو،ارجنٹائن
پورانام : لیونل آنڈریز میسی
والد: جارج میسی (فیکٹری میںمزدور تھے)
والدہ : سیسیلیا کا سیتینی ڈی میسی
شریک حیات: اینٹونیلا روکوزو
بچے : میٹیو، تھئیگو

دیگر حقائق:
جب میسی کم سن بچے تھے تب اُن میں نموسے تعلق رکھنے والے ہارمونز میں خلل کی بیماری کی تشخیص ہوئی۔ 13سال کی عمر میں جب میسی نے اسپین کے فٹبال کلب بارسلونا کے کنٹریکٹ پر دستخط کئے تب بارسلونا میسی کے علاج و معالجہ کے اخراجات برداشت کرنیکی حامی بھری جوکہ میسی اور بارسلونا کے درمیان طے ہونیوالے معاہدے کا حصہ تھا۔

عملی زندگی:  
1995-2000ءکوکل فٹبال کلب ٹیم نیولز اولڈ بوئیز کیلئے کھیلنا شروع کیا۔
2000-2003ءبارسلونا کیلئے کھیلنا شروع کیا (نوجوان لڑکوں کی ٹیم کا حصہ تھے)
16نومبر 2003ء بارسلونا اے ٹیم میں کھیلنے کا آغاز ہوا۔
2007ء میں لیومیسی فائونڈیشن نامی فلاحی ادارے کا افتتاح کیا جو کہ بچوں کی صحت اور تعلیم پر کام کرتا ہے۔
اگست 2008: اپنی قومی ٹیم ارجیٹیناکیساتھ بیجینگ اولمپگ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا۔
11مارچ 2010ء: میسی کو یونیسیف کی طرف سے نیک نیتی کا سفیر مقرر کیا گیا۔
2011-2012ء: فٹبال سیزن میں میسی کسی بھی یورپی فٹبال لیگ میں سب سےزیادہ گول کرنیوالے فٹبالر بن گئے، انہوں سیزن میں 73گول سکور کیے تھے۔
جون 2013ء: میسی اور ان کے والد پر ٹیکس چوری کا مقدمہ درج ہوا۔
14اگست 2013ءمیں میسی اور ان کے والد اسپین کے احکام کو 6.6ملین ڈالر چوری شدہ ٹیکس واپس کرتے ہیں۔
16مارچ 2014ءمیسی بارسلونا فٹبال کلب کیلئے سب سے زیادہ گول سکور کرنے والے فٹبالر بن جاتے ہیں وہ اب تک بارسلونا کیلئے 371گول کرچکے تھے۔
مئی 2014ء: 27ملین ڈالر سالانہ تنخواہ کے عوض میسی بارسلونا کیساتھ نیاکنٹریکٹ دستخط کرلیتے ہیں۔
جون 2014ء: سپین کے سرکاری پراسکیولڑ میسی کے خلاف ٹیکس چوری کے الزامات کو خارج کرنیکی درخواست کرتے ہیں البتہ میسی کے والد پرسے نہیں۔
13جولائی 2014ء: والڑ کپ میں بیسٹ پلیئر کا ایوارڈ حاصل کیا۔
28جولائی 2014ء: عدالت کے فیصلے کے مطابق میسی اور ان کے والد کیخلاف ٹیکس چوری کا مقدمہ خارج نہیں ہوگا۔
22نومبر 2014ء: میسی ہسپانوی فٹبال لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنیوالے فٹبالر بن جاتے ہیں وہ اب تک 253گول اسکور کرچکے ہیں۔
6جولائی 2016ء: بارسلونا کی عدالت میسی کو مجرم پاتے ہوئے 2.3ملین ڈالر کا جرمانہ اور 21ماہ جیل کی سزا سنادیتی ہے ،مگر چونکہ میسی پہلی مرتبہ ٹیکس چوری کے معاملے مجرم قرار پائے جانے تو ان کی جیل کی سزا مزید 2لاکھ 87ہزار ڈالر 3جرمانے میں تبدیل ہوجاتی ہے اس بناء پر کہ وہ آئندہ اب نہیں کرینگے۔
5جولائی 2017ء کو بارسلونا اور میسی کے درمیان معاہدہ طے پاتا ہے کہ میسی بارسلونا کیلئے 30جون 2021تک کھیلیں گے جس کے عوض میسی کو ہفتہ وار 6لاکھ 45ہزار ڈالر تنخواہ ملےگی۔

یہ بھی دیکھیں

بن سلمان الحریری کی واپسی کے لبنانی مطالبے پر آگ بگولہ

(تسنیم خیالی) لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری کا معاملہ اور اس معاملے سے پیدا ہونے ...