پیر , 27 مئی 2019

ہندوستان ایئربیس پر حملہ: 2 فوجی اہلکار سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے

568762af7a705

نئی دہلی: ہندوستانی پنجاب میں پٹھان کوٹ ایئر بیس پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں ہندوستانی ایئر فورس کے 2 اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد بھی مارے گئے.

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق رات 3 بجے کیا گیا، حملہ آور فوجی وردیوں میں ملبوس تھے اور ان کی تعداد 4 سے 5 تھی۔

ہندوستانی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا، جبکہ اس دوران فورسز نے ایئربیس کو سیل کردیا۔

ڈی آئی جی بارڈرز کنور وجے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ حملہ آوروں کے خلاف آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی گئی.

یاد رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد نے پاکستان اور ہندوستان کے سرحدی علاقے پٹھان کوٹ سے تقریبآ 10 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع گورداسپور کے ایس پی پر حملہ کیا تھا اور انہیں زد و کوب کرنے کے بعد ان کی گاڑی لے کر فرار ہوگئے تھے.

— فوٹو: اے پی

ایس پی پر حملے کے بعد گورداسپور اور قریبی علاقوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی تھی، جبکہ خیال کیا جارہا ہے کہ حملہ آور اسی چھینی گئی گاڑی میں آئے.

واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں بھی ضلع گورداسپور کے پولیس اسٹیشن اور بس پر فوجی وردی میں ملبوس دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، جس میں 6 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے تھے.

خیال رہے کہ اس سے قبل ہندوستانی پنجاب میں ہونے والے اس طرح کے حملوں کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہے یہ حملے 1980 کی دہائی میں ہندوستانی حکومت کے خلاف سکھ علیحدگی پسند تحریک کے دوبارہ سرا ٹھانے کی ایک نشانی ہو سکتی ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

راہول گاندھی کا مستعفی ہونے کا امکان، رہنماؤں کے استعفوں کی بھرمار

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی لوک سبھا انتخابات 2019 میں ناکامی کے بعد انڈین نیشنل کانگریس …