جمعرات , 18 اپریل 2019

یمن، سعودی لڑاکا طیاروں کی صنعاء میں مسلسل بمباری ، 20 شہری شہید

0,,18682410_304,00

صنعاء (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی لڑاکا طیاروں نے آج صبح یمن کے دارالحکومت صنعا کے رہائشی علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی، جس کے نتیجے میں دسیوں عام شہری شہید و زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے جنوب مغربی شہر تعز کے الضباب علاقے پر بھی حملہ کیا۔ جبکہ صوبے مآرب میں صرواح کے علاقے کو بھی اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ جبکہ منگل کی رات یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کی وحشیانہ جارحیت میں دسیوں عام شہری شہید و زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے گذشتہ ایک سال سے جاری وحشیانہ حملوں میں ہزاروں یمنی شہری شہید اور دسیوں لاکھ بےگھر ہوئے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی شہری تنصیبات پوری طرح تباہ ہو چکی ہیں۔

150328181851-yemen-0328-super-169

یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

داعش کی شکست میں ایرانی افواج کا کردار ناقابل انکار ہے، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) رہبر انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف آیت اللہ العظمی سید ...