پیر , 22 اپریل 2019

بغداد میں داعش کا خود کش حملہ،10افراد شہید‘ 22زخمی، امدادی کارروائیاں جاری

The-site-of-a-bomb-attack-003

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد کے وسطی علاقے میں ایک خود کش حملہ ہوا جس کے نتیجے 10افراد ہلاک اور22 زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیا ں جاری ہیں۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس کے مطابق یہ خود کش دھماکا وسطی بغداد کے ایک گنجان علاقے باب شرجی میں ہوا۔ اس علاقے میں بازار اور مارکیٹ واقع ہے جہاں خریداروں کا رش ہوتا ہے۔ حملے کی ذمے داری دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

گوگل کی ایران دشمنی، بغیر اطلاع دیئے متعدد چینلز کے اکاونٹز بند

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل نے ایران کے پریس ٹی وی اور ہسپان ٹی وی کے یو …