منگل , 18 جون 2019

شام میں حزب اللہ کی مداخلت کی مذمت کی بات اخبار ’’الشرق‘‘ کی من گھڑت کہانی ہے‘ حماس رہنما ڈاکٹر محمود الزھار

download (2)

رملہ (مانیٹرنگ ڈیسک)’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن اور سرکردہ فلسطینی سیاسی رہ نما ڈاکٹر محمود الزھار نے قطر کے ایک اخبار میں اپنے نام منسوب اس بیان کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر الزھار نے لبنانی ملیشیا حزب اللہ کی شام میں مداخلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاکٹر الزھار کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر کے اخبار’’الشرق‘‘ میں ان کے نام منسوب بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ڈاکٹر الزھار کا کہنا ہے کہ میں نے حزب اللہ کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی بات نہیں کی ہے۔ شام میں حزب اللہ کی مداخلت کی مذمت کی بات اخبار کی من گھڑت کہانی ہے۔حماس رہنما کا کہنا تھا کہ حماس دوسرے ملکوں کے اندرونی مداخلت نہیں کرتی۔ ہمارے مفادات کا تعلق اسرائیل کے خلاف مزاحمت تک محدود ہے۔ اس سے آگے ہم کسی کی مداخلت یا عدم مداخلت سے کوئی سروکار نہیں رکھتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب تباہ کن صورتحال کے لئے تیار رہے ، یمنی فوج کا انتباہ

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی حکومت اور اس کےاتحادیوں کے تازہ وحشیانہ …