پیر , 24 جون 2019

اسرائیلی فوج بلڈوزروں کے ہمراہ غزہ داخل، سرنگوں کی تلاش میں ناکام

ISRAELI WITH BLDOZRS

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی فوج فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے اپنے دفاع کے لیے کھودی گئی سرنگوں کی تلاش میں غزہ کی پٹی میں داخل ہوگئی اور بلڈوزروں کی مدد سے کئی مقامات پر کھدائی کرکے سرنگوں کی تلاش کی ناکام کوشش بھی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسرائیل کے D9 نامی بلڈوزر وسطی غزہ کی پٹی میں البریج پناہ گزین کیمپ کے قریب سے اندر داخل ہوئے اور فلسطینی شہریوں کی اراضی میں سرنگوں کی تلاش کے لیے کھدائی کی گئی۔مقامی فلسطینی شہریوں نے بتایا کہ غزہ میں دراندازی کرنے والی اسرائیلی فوج نہ صرف بلڈوزروں کے ہمراہ غزہ میں داخل ہوئی بلکہ بڑی تعداد میں فوجی ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے بھی غزہ میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج کو فول پروف سیکیورٹی بھی مہیا کی گئی تھی۔خیال رہے کہ اگست سنہ 2014 ء کو فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان طے پائے جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج آئے روز غزہ کی پٹی میں داخل ہو جاتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران ہرطرح کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہے;میجرجنرل غلام علی رشید

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی مسلح افواج کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجرجنرل غلام …