پیر , 24 جون 2019

انصار اللہ کا یوم ولادت دختر ؑرسولؐ کے موقع پر یمنی خواتین کو خراج تحسین

9e175767a2433450b53a3e662471409c

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے دختر رسول جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں یمنی خواتین کی استقامت و پامردی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اس موقع پر عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے اپنے پیغام میں یمنی خواتین کے کردار اور بچوں کی تربیت میں ان کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے یمن پر گذشتہ ایک برس سے جاری وحشیانہ سعودی جارحیت کے دوران عزت و شرف کے میدان میں یمنی خواتین کی استقامت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یمن کی خواتین نے سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے مقابلے میں پچھلے ایک سال کے دوران بھرپور استقامت و پامردی کا مظاہرہ کیا ہے۔ عبدالملک الحوثی نے اس پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام خواتین کی عظمت و منزلت پر تاکید کرتا ہے مگر آج وہ لوگ عورتوں کے حقوق کے دفاع کا دعوی کرتے ہیں کہ جو یمنی خواتین اور بچوں پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے مقابلے میں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران ہرطرح کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہے;میجرجنرل غلام علی رشید

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی مسلح افواج کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجرجنرل غلام …