بدھ , 19 جون 2019

سعودی عرب ، صوبہ الاحساء کی شیعہ مساجد سے اذان نشر کرنے پر پابندی عائد

al-hasa masjid

الاحساء (مانیٹرنگ رپورٹ)آل سعود نے المہفوف علاقے کی مساجد میں نماز جمعہ کو مختصر کرنے اور مساجد کو دن کے ساڑھے بارہ بجے تک ہی کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔سعودی حکام نے صوبہ الاحساء کے المہفوف علاقے کی شیعہ مساجد سے اذان نشر کئے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق، سعودی حکام نے شیعہ مساجد سے اذان نشر کرنے پر پابندی عائد کرنے کے عنوان سے احکامات جاری کر کے انہیں بدھ کے روز سے لازم الاجراء قرار دے دیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی حکام نے اس سے قبل صوبہ الاحساء کے امام جمعہ آیت اللہ حسین الراضی کو بھی آل سعود کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے۔علاوہ ازیں سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقوں کو حکومت آل سعود کی جانب سے اکثر و بیشتر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں کے عوام حکومت کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں جبکہ سعودی اہلکار انہیں گرفتار کر کے جیلوں میں بند کر دیتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

یمن کے مفرور صدرمنصور ہادی ریاض سے امریکہ فرار

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کے مفرور اور مستعفی صدر منصور ہادی اپنے گھر والوں کے ہمراہ ریاض …