پیر , 24 جون 2019

یمن ، صوبہ تعز کے شہر ذباب پر سعودی لڑاکا طیاروں کی وحشیانہ بمباری ، 40 شہری شہید

yeman

صنعاء (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبے لحج کے القبیطہ علاقے اور صوبے تعز کے شہر ذباب پر وحشیانہ بمباری کی۔ سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار سیکورٹی دستوں نے بھی صوبے مآرب میں نخلا فوجی چھاؤنی کے قریب سعودی اتحاد کے ایک ٹھکانے کو اپنے میزائل حملے کا نشانہ بنایا جس میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک ہو گئے اور انھیں بھاری نقصان پہنچا۔یمن سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ شہر تعز کے مضافات میں یمنی فوج و عوامی رضاکاروں اور سعودی اتحاد کے فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کی طرفدار ملیشیا کے دو کمانڈر منصور اور احمد ثوابہ ہلاک ہو گئے۔ جنوبی یمن میں واقع صوبے ابین کے صدر مقام زنجبار میں بھی القاعدہ کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے حملے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا اور وہ سرکاری عمارتوں سمیت اپنے بہت سے ٹھکانوں سے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔واضح رہے کہ یمن پر گذشتہ ایک برس سے سعودی عرب کی براہ راست جاری جارحیت کے دوران القاعدہ اور داعش دہشت گرد گروہوں نے ریاض کی مالی مدد اور اس کی جانب سے فراہم کئے جانے والے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے یمن میں وحشیانہ ترین جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران ہرطرح کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہے;میجرجنرل غلام علی رشید

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی مسلح افواج کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجرجنرل غلام …