اتوار , 7 مارچ 2021

کراچی، مصطفی کمال کے قافلے پر مشتعل افراد کا حملہ، گاڑی پر پتھراؤ

mustufa-kamal

کراچی (نامہ نگار) پاک سرزمین کے رہنما مصطفی کمال کے قافلے پر مخالفین نے پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں ان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں مصطفی کمال اور انیس ایڈوکیٹ کا قافلہ میرپور خاص پہنچا تو مخالفین نے مختلف راستوں پر احتجاجی مظاہرے کیے جب کہ اس دوران کچھ مشتعل افراد نے مصطفی کمال کی گاڑی پر پتھراؤ بھی کیا جس سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ مصطفی کمال کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی جسے دور کرنے کے لیے انیس قائم خانی نے بیچ بچا کرنے کی کوشش کی تو ان کے چہرے پر بھی زخم آگئے۔ واقعے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ مخالفین جب پتھر برسارہے تھے تو میں نے خدا کا شکر ادا کیا کیوں کہ مجھ پر پتھرؤ اس بات کی گواہی ہے کہ ہم کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ نہتے لوگوں کو مارا پیٹا گیا، ہمارے ساتھ عورتیں اور بچے تھے ان کو بھی زخمی کیا گیا لیکن ہمیں ان بچوں کے ہاتھوں سے پتھر لے کر کتابیں دینی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …