اتوار , 28 فروری 2021

حیات آباد ،کالعدم سپاہ صحابہ کی ٹارگٹ کلنگ جاری، آئی ایم ایس کالج کے پرنسپل عابد رضا دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید

n00530616-b

پشاور (نامہ نگار) خیبر پختونخواہ میں ،کالعدم سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے، حیات آباد میں آئی ایم ایس کالج کے پرنسپل عابد رضا کو دن دیہاڑے فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔واضح رہے پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کوئی نئے نہیں۔ 2013 سے ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ ان ڈھائی سال میں 40 سے زائد مومنین ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گل بہار امامیہ کالونی میں دھماکے سے 5 افراد ،جامعہ شہید عارف حسینی مسجد میں دھماکے سے 21 افراد ، پاک ہوٹل بم دھماکے سے 26 افراد ۔ حیات آباد امامیہ مسجد میں دھماکے سے 28 افراد شہید اور زخمی ہوئے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے تمام تر وعدے جھوٹ پر مبنی رہے، حکومت کےکسی نمائندے نے شہداء کے ورثاء سے تعزیت تک نہیں کی۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت میں متعصب ترین وزیر موجود ہونے کے سبب ملت تشیع کی کوئی حیثیت نہیں۔ خیبر پختونخواہ میں میں پنجاب کی طرح مجالس عزاء اور جلوس عزاداری پر پابندی سمیت سینکڑوں کی تعداد میں ایف آئی آر بھی درج ہوئیں۔پی ٹی آئی حکومت نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری،علامہ امین شہیدی پر محرم الحرام اور صفر میں خیبر پختونخواہ آنے پر پابندی لگا دی، اسی وجہ سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر بھی ایف آئی آر درج کر لی گئی ساتھ ساتھ بہت سے لوگوں کے نام 4 شیڈول میں بھی ڈالے گئے ۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …