ہفتہ , 6 مارچ 2021

’سندھ کا مسئلہ ختم نہ ہوا تو وفاق کو بھی نقصان ہوگا‘

141201121905_khursheed_shah_640x360_afp_nocreditسکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے سندھ میں رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر کہا کہ ’جو اختیارات دیے جارہے ہیں وہ دیے نہیں جا رہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی خاموشی سے یہ لگ رہا ہے کہ ’ممکنہ طور پر اس میں ان کی رائے موجود ہے۔‘

خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم 28 دسمبر کو کراچی جا رہے ہیں اور انھیں سندھ کے معاملات کے حل کے لیے اقدام کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کا مسئلہ ختم نہ ہوا تواس سے وفاق کے لیے بھی مشکل ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز وفاقی حکومت نے کراچی میں رینجرز کے اختیارات کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان گذشتہ روز لاہور میں ہونے والی ملاقات پر اپنے ردِ عمل میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ’مودی کا آنا اچھی بات ہے، مگر وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ اس پر سیاست دانوں کو اور پارلیمنٹ اور سیاست دانوں کو بھی اعتماد میں لیں۔‘

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …