بدھ , 22 نومبر 2017

افغانستان میں داعش کے ہاتھوں 16 طالبان اغوا

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) داعش کے مسلح افراد نے مرکزی افغانستان میں 16 طالبان کو اغوا کر لیا ہے۔ داعش کے مسلح افراد نے مرکزی افغانستان کے صوبے غور میں 16 طالبان کو اغوا کر کے نامعلوم جگہ منتقل کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ غور کے علاقے فیروز کوہ سے داعشی جنگجؤوں نے طالبان کے 16 اراکین کو اغوا کر لیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ طالبان کے اراکین چارستارہ نامی علاقہ جا رہے تھے۔

صوبہ غور کے حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے ہاتھوں اغوا ہونے والے افراد کا تعلق طالبان کے احمد شاہ گروپ سے ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی داعش نے طالبان کےمتعدد افراد کو اغوا کر لیا تھا جس کی وجہ سے طرفین میں شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔

یہ بھی دیکھیں

شام میں قیام امن کے بارے میں ایران ، روس اور ترکی کے فوجی سربراہان کی ملاقات اور گفتگو

ترک فوج کے چیف آف اسٹاف کے دفتر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان ...