اتوار , 18 فروری 2018

ڈوکلام سے فوج کے انخلاء سے بھارت نے سبق سیکھ لیا ہو گا، چین

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی حکومت کے مطابق ڈوکلام سے بھارتی فوج کے انخلاء سے نئی دہلی حکومت نے سبق سیکھ لیا ہو گا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یو کے مطابق انہیں امید ہے کہ بھارت کوشش کرے گا کہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ نہ ہو۔

خیال رہے کہ بھارت نے پیر کے روز ڈوکلام سے اپنی افواج کے انخلاء کا اعلان کیا تھا۔ یہ مقام چین، بھوٹان اور بھارت کے مابین ایک سفارتی تنازعے کی شکل اختیار کر چکا تھا جس کے سبب نئی دہلی اور بیجنگ نے سرحد پر اپنی اپنی افواج تعینات کر دی تھیں۔ سولہ جون سے جاری اس کشیدگی کو کئی دہائیوں کا بد ترین تنازعہ قرار دیا جا رہا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

افغانستان میں B-52 امریکی طیاروں کی بمباری، 40 افغان ہلاک

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے افغانستان میں 52 طیاروں کے ذریعے بمباری میں 40 سے ...