جمعرات , 21 ستمبر 2017

روسی صدر جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرینگے

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی صدرولادیمیر پیوٹن جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے ،جنرل اسمبلی کے اجلاس میں باضابطہ بحث کا آغاز 19 ستمبر کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے بعد ہو گا۔روس کے خبر رساں ادارے نے صدر کے ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ صدر پیوٹن رواں ماہ نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے ۔

امریکی صدر جو اقوام متحدہ کے ناقد رہے ہیں وہ عالمی تنظیم میں اصلاحات سے متعلق عالمی حمایت کے حصول کی کوشش کریں گے ۔ اس بارے میں وہ 18 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ایک تقریب کی میزبانی کریں گے ۔جب کہ اس کے ایک روز بعد وہ 193 رکن ممالک پر مشتمل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے ۔

روس کے سرکاری خبر رساں ادارے تاس نے روسی صدر کے ترجمان کے حوالے سے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں صدر پیوٹن کی شرکت کا کوئی پروگرام نہیں ہے ۔جنرل اسمبلی کے اجلاس میں باضابطہ بحث کا آغاز 19 ستمبر کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے بعد ہو گا۔روس کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو کی نمائندگی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کریں گے اور وہ 21 ستمبر کو اجلاس سے خطاب کریں گے ۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت مل گئی

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے تاریخ میں پہلی بار سعودی خواتین کو اسٹیڈیم میں داخلے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے