جمعرات , 23 نومبر 2017

ترکی روہنگیا مسلمانوں کے اخراجات اٹھانے کو تیار

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی اور پاکستان نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ ترکی نے بنگلہ دیش سے اپیل کی ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دے، اخراجات وہ ادا کرنے کو تیار ہے۔روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر ترک صدر طیب اردوان نے شدید نکتہ چینی کی۔

ترک وزیر خارجہ نے بنگلہ دیش حکومت سے اپیل کی کہ وہ بنگلہ دیش روہنگیا مسلمانوں کیلئے ملک کے دروازے کھول دے، روہنگیا پناہ گزینوں کے اخراجات ترکی ادا کرے گا۔

پاکستان نے بھی روہنگیا مسلمانوں کےخلاف مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میانمار کی حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ ان جرائم میں ملوث عناصر کو سزا دینے اور مسلم اقلیت کے حقوق کا تحفظ کرنے کے اقدام کئے جائیں ۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ پاکستان ، روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کی خاطر عالمی برادری اور مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی کے ساتھ مل کر کام بھی کرے گا۔

یہ بھی دیکھیں

مصر میں خواتین کیلئے علیحدہ ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مصر میں خواتین کیلئے خصوصی ٹرانسپورٹ شروع کردی گئی۔یہ فیصلہ ملک میں خواتین کو ...