جمعرات , 23 نومبر 2017

ایران اور ترکی کے وزراء خارجہ کا میانمار کے بارے میں سخت تشویش کا اظہار

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ترکی کے وزير خارجہ مولود چاوش اوغلو نے میانمار میں مسلمانوں پر ہونے والےمظالم کی روک تھام کے بارے میں ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایران اور ترکی کے وزراء خارجہ نے ٹیلیفون پر گفتگو میں میانمار کی ریاست راکھین میں مسلمانوں کے قتل عام پر گہر دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متجدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زوردیا ہے کہ وہ میانمار میں مسلمانوں پر ہونے والے وحشیانہ مظالم اور مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے کے سلسلے میں عملی اقدام عمل میں لائیں ۔

واضح رہے کہ میانمار کی سکیورٹی فورسز نے گذشتہ ایک ہفتہ میں 400 سے زائد مسلمانوں کا قتل عام کیا اور ان کے سینکڑوں مکانات جلا دیئے ہیں جبکہ 60 ہزار مسلمان بنگلہ دیش کی طرف فرار ہوگئے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

مصر میں خواتین کیلئے علیحدہ ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مصر میں خواتین کیلئے خصوصی ٹرانسپورٹ شروع کردی گئی۔یہ فیصلہ ملک میں خواتین کو ...