ہفتہ , 6 مارچ 2021

روس ،تیل کی تاجر میخائل گستاریف نے بیٹی کی شادی پر ایک ارب ڈالر اڑا دیئے

ماسکو: روس میں تیل کی تاجر کھرب پتی اور بااثر سیاسی شخصیت میخائل گستاریف کی بیٹی کی شادی پر ایک ارب ڈالر کی خطیر رقم خرچ کی گئی جو ایک کھرب پاکستانی روپے کے برابر ہے۔ماسکو میں ہونے والی اس شادی میں دلہن خدیجہ یوزاخوف کا لباس 25 لاکھ روپے کی غیر معمولی رقم سے بنوایا گیا تھا۔ تقریب میں دیواروں پر پھول سجائے گئے تھے اور دنیا کے بہترین شیف سے کیک تیار کروایا گیا تھا۔دلہن کے لباس کا وزن 15 سے 17 کلوگرام تک تھا جس پر قیمتی پتھر جڑے گئے تھے اور اس سے وابستہ ہینڈ بیگ تیار کیا گیا تھا جو نہایت قیمتی تھا۔ یہ لباس پیرس کے سب سے مہنگے آؤٹ لٹ ایلی ساب سے تیار کروایا گیا تھا جس نے اینجلینا جولی کی شادی کا لباس بھی تیار کیا تھا۔بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ دلہن کو 60 کروڑ پاکستانی روپے کا قیمتی تاج پہنایا گیا تھا جس پر قیمتی ہیرے اور پتھر جڑے تھے۔شادی کی دلہن کے والد میخائل گستاریف 2 آئل کمپنیوں کے مالک ہیں اور ان کا تعلق انگشتیا سے ہے جہاں بیروزگاری کی شرح پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور عوام غربت میں گرفتار ہیں۔ انہوں نے 2008 میں ماسکو کی مہنگی ترین مہنگی ہوٹل بھی خرید لی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

لاک ڈاؤن سے پریشان ہیں تو اپنی چیخ آئس لینڈ تک پہنچائیں!

آئس لینڈ سیاحوں کے لیے اپنی تشہیر کرتا رہتا ہے اور اب اسی مہم کے …