ہفتہ , 6 مارچ 2021

پی سی بی کا وقار یونس کی طرف سے میڈیا کو دیئے گئے بیان پر کارروائی پر غور

409220-pcbcopy-1448099511-715-640x480

لاہور(نامہ نگار) پاکستان کرکٹ بورڈ وقار یونس کی جانب سے میڈیا پر دیئے گئے بیانات کے خلاف کارروائی پر غور کررہا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی حکام نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی جانب سے میڈیا پر آکر چیئرمین پی سی بی پر تنقید اور دیگر بیانات پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور وقار یونس کو شوکاز نوٹس بھجوانے پر غور کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ وقار یونس نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے قومی کرکٹ تباہ کردی ہے اور ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ میں جتنی سیاست ہے اتنی تو پارلیمنٹ میں بھی نہیں ہوتی ہوگی۔ ٹیم کی حالیہ کارکردگی سے متعلق اپنی رپورٹ لیک ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ میری رپورٹ خفیہ تھی وہ لیک کیسے ہوئی جب کہ شہریارخان اور نجم سیٹھی نے مجھ سے بات کرنا بھی گوارا نہیں کیا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

نیپئر: پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ …