منگل , 10 دسمبر 2019

دیرالزور کا محاصرہ توڑنے پر فوج کو شام کے صدر کا خراج تحسین

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے صدر بشار اسد نے دیرالزور کا محاصرہ توڑنے پر شامی فوج کی بہادری اور پامردی کی تعریف کی ہے۔شام کے صدر بشار اسد نے منگل کو دیرالزور کی سیکورٹی کمیٹی کے سربراہ رفیق شحادہ ، شامی فوج کی سترہویں بریگیڈ کے کمانڈر حسن محمد اور صدارتی گارڈ کور ایک سو چار کے کمانڈر عصام زہرالدین کو الگ الگ ٹیلی فون کرکے دیرالزور کا محاصرہ توڑنے اور دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی فوج کی بہادری کی تعریف کی۔

بشار اسد نے ٹیلی فونی رابطے میں دیرالزور میں موجود شامی فوجیوں کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے دہشت گردوں کے مقابلے میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ اپنے عہد و پیمان پر پورے عزم کے ساتھ قائم ہیں۔ صدر بشار اسد کا کہنا تھا کہ آپ نے آنے والی نسلوں کے لئے خود کو ایک آئیڈیل کے طور پر پیش کیا ہے اور آپ کی یہ بہادری وفداکاری تاریخ میں باقی رہے گی۔

شامی ذرائع ابلاغ نے منگل کی دوپہر اعلان کیا کہ دیرالزور کا محاصرہ توڑ دیا گیا ہے کہ اور وہاں پہلے سے موجود شامی فوجی محاصرہ توڑنے والے فوجیوں اور استقامتی فورس کے جوانوں آ ملے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا: عالمی جوہری ادارہ

عالمی جوہری ادارے نے ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی …