جمعرات , 12 دسمبر 2019

بشار الاسد شام پر ایک سال کے اندر کنٹرول حاصل کرلیںگے:اسرائیل کا اعتراف

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسرائیلی سکیورٹی اداروں نے اعتراف کیا ہے کہ شامی صدر بشار الاسد اپنے اتحادیوں ایران اور روس کی مدد سے 2018ء کے آخر تک شام پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائینگے۔

اسرائیلی اخبار،’’ اسرائیل ٹوڈے‘‘کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی اداروں کی یہ نئی پیشگوئی شامی صورت حال کو دیکھتے ہوئے کی گئی ہے،ایک طرف امریکہ نے شام میں موجود مسلح تنظیموں کی تربیت اور فنڈنگ کا کام روک دیا ہے تو دوسری جانب عرب ریاستوں نے بھی ان تنظیموں سے منہ موڑ لیا ہے۔جب کہ روس اور ایران ،شام کی مدد میں اضافہ کرتے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ انہیں اسرائیلی سکیورٹی اداروں نے چند سال قبل پیشگوئی کی تھی کہ بشار الاسد کا اقتدار 2012ءمیں ختم ہوجائے گا اور شام کئی حصوں میں تقسیم ہوجائیگا۔

یہ بھی دیکھیں

جاری ہے صیہونی خباثتوں کا سلسلہ

خباثت اور بدمعاشی کی ہر وہ قسم جو آپ تصور کر سکتے ہیں، وہ صیہونی …