ہفتہ , 19 ستمبر 2020

انڈونیشیا، جشن ولادت دختر رسول سیدہ زہراؑکے موقع پر تکفیریوں کی ہرزہ سرائی ، شیعہ مخالف نعرے بازی

wahabi indonesia

بنگیل (نامہ نگار)دختر رسول اسلام، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت سے انڈونیشیا کے شہر بنگیل (Bangil) میں آج بروز جمعہ کو شیعہ سنی عوام کی شراکت سے ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا، جشن کے شروع ہوتے ہی کچھ دیر بعد علاقے کے تشدد پسند وہابیوں نے جشن کے مقام کے باہر شیعہ مخالف نعرے بازیاں شروع کر دیں اور پروگرام کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق تشدد پسند تکفیریوں نے حضرت زہرا(س) کے یوم ولادت کے حوالے سے منعقدہ جشن کے مقام کے اطراف میں گھیرا ڈال دیا۔ تکفیری دہشتگردوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے پروگرام انڈونیشیا میں شیعیت پھیلنے کا باعث بن سکتے ہیں۔

wahabi

یہ ایسے حال میں ہے کہ جشن منعقد کرنے والوں نے پہلے سے علاقائی حکام سے پروگرام کے انعقاد کی اجازت لے رکھی تھی اور یہ جشن ہر سال اس تاریخ کو اس مقام پر منعقد ہوتا تھا جبکہ تاہم کسی نے بھی اس کے انعقاد پر اعتراض نہیں کیا۔آخر کار تکفیریوں کے تشدد پر اتر آنے کے خوف سے جشن کو قبل از وقت ہی ختم کر دیا گیا تاکہ مسلمانوں میں تشدد کی لہر پیدا نہ ہو جائے۔

 

یہ بھی دیکھیں

سامرا، حشد الشعبی کے حملے میں چار داعشی ہلاک

بغداد: عراق کی سکیورٹی انفارمیشن آفس کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے صلاح الدین …