جمعرات , 25 فروری 2021

پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت ترقیاتی سرگرمیوں میں مدد ملے گی، ایشیائی بینک

download (6)

اسلام آباد(نامہ نگار)ایشیائی ترقیاتی بنک نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی راہداری کے تحت جاری سرمایہ کاری اور علاقائی تعاون کے دیگر اقدامات سے پاکستانی ترقیاتی سرگرمیوں میں مدد ملے گی، پائیدار اقتصادی اصلاحات اور سیکیورٹی صورتحال میں بہتری سے تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ ملے گا۔گزشتہ روز جاری رپورٹ میں اے ڈی بی نے کہاکہ سال 2016 میں پاکستان کی معاشی ترقی جاری رہے گی جہاں اصلاحات اور مستحکم اقدامات کے نتیجے میں زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا، افراط زر میں کمی آئی، پٹرولیم قیمتوں میں کمی سے بھی مجموعی مائیکرو اکنامک صورتحال میں بہتری آئی۔رپورٹ میں رواں مالی سال معاشی شرح نمو 4.5 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جو آئندہ مالی سال 4.8 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ مالی سال 2015 میں یہ شرح 4.2 فیصد تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی ترقی میں معتدل اضافہ ہوا ہے جبکہ توانائی کی قلت جیسے مسائل تاحال درپیش ہیں، پاکستان کو مائیکرو اقتصادی استحکام اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر گامزن رہنے بالخصوص محصولات میں اضافے اور توانائی کے شعبے کی بہتری کی ضرورت ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حکومت نے تیل و گیس کی پیداوار کی ریئل ٹائم نگرانی شروع کردی

اسلام آباد: صوبوں کی جانب سے شفافیت کے مطالبات سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت …