اتوار , 28 فروری 2021

ٹوئنٹی 20 فائنلز ، کولکتہ پل گرنے کا سانحہ، پلیئرز دوران میچ بازؤوں پرسیاہ پٹیاں باندھیں گے

483355-imagex-1459542168-873-640x480

کولکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کولکتہ کے گنجان علاقے بڑا بازار میں پل گرنے کے افسوسناک واقعے کی وجہ سے اتوار کو ایڈن گارڈنز میں شیڈول ویمنز اور مینز ورلڈ ٹی 20 فائنلز میں شریک چاروں ٹیمیں بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر حصہ لیں گی۔بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے مہمان ٹیموں سے یہ درخواست کی تھی، فائنل کے موقع پر بنگال کرکٹ کے آنجہانی سربراہ جگموہن ڈالمیا کی یاد میں پانچ منٹ کی دستاویزی فلم بھی اسٹیڈیم پر نصب اسکرین پر دکھائی جائے گی، ایونٹ کی میزبانی ان کے دور میں بنگال کو ملی تھی، ثقافتی پروگرام میں بکھرم گھوش کی طبلہ پرفارمنس بھی شامل ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

نیپئر: پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ …