بدھ , 22 نومبر 2017

برطانوی بحریہ کا آواز سے3 گنا زیادہ تیز رفتار سے چلنے والے میزائل کا تجربہ

اسکاٹ لینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی بحریہ نے آواز سے 3گنا زیادہ تیز رفتار سے چلنے والے میزائل کا تجربہ کیا۔ برطانوی بحریہ نے سی سیپٹر نامی میزائل تیار کرلیا، جو آواز سے3 گنا زیادہ تیز رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔برطانوی اور امریکی نیوی نے اسکاٹ لینڈ کے ساحل پر طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

اور ساحلی علاقے میں موجود ایم ایم ایس آرگیل سے سوپر سونک میزائل فائرکیا۔سی سیپٹر میزائل سپر سانک میزائلز کو فضا میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، سی سیپٹرمیزائل کو نیوکلیئر آبدوزوں کی حفاظت کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔اس موقع پر برطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ کہ بحریہ نے سپرسانک میزائل کے نظام کو اس طرح ڈیزائن کیا ہے ،

جو آواز سے 3گنا تیز رفتار سے دشمنوں کے میزائلوں کو تباہ کردے گا۔یاد رہے کہ چند روز قبل شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کیا تھا ، جس کے نتیجے میں6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا، کہا جارہا ہے کہ یہ بم روایتی ایٹم بم سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ماحول نے زمین کو کتنا متاثر کیا؟ ناسا نے حیران کن تصاویر شائع کردیں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) بطور انسان ہم نے اپنی ماں زمین کو گذشتہ کچھ عرصے میں ...