ہفتہ , 23 جون 2018

روسی وزیر خارجہ کی سعودی عرب کے بادشاہ سے ملاقات

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جدہ میں سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

روسی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں قطر اور سعودی رعب کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے اور شام کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق اسلامی ممالک میں عدم استحکام کے پیچھے امریکہ کے ساتھ سعودی عرب کا ہاتھ بھی ہے کیونکہ سعودی عرب خطے میں امریکی مفادات کو تحفظ فراہم کررہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کیلئے درخواست جمع

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی کی سزا دینے ...