جمعرات , 21 ستمبر 2017

میانمار کے مسلمانوں کی ہر طرح کی امداد کرنا واجب ہے: آیت اللہ ابراہیم امینی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی مجلس خبرگان کے رکن آیت اللہ ابراہیم امینی نے بیانیہ صادر کرکے میانمار کے مسلمانوں پر برائیوں کے غیر انسانی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ تمام مسلمانوں پر میانمار کے مسلمانوں کی مدد کرنا واجب ہے۔

آیت اللہ ابراہیم امینی کے اس مذمتی بیان میں آیا ہے کہ عرصہ دراز سے میانمار کے مسلمان اس ملک کے حکام اور اس ملک کے شدت پسند بودائیوں کے ہاتھ ظلم و ستم کا نشانہ بن رہے ہیں اور انہی حالیہ دنوں میں میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کی نئی لہر شروع ہوئی اور چند دنوں میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں کو قتل یا انہیں اپنے گھرں سے نکلنے پر مجبور کردیا گیا ہے۔

ان غیر انسانی واقعات پر انسانی حقوق کے جھوٹے علمبردار مکمل خاموش ہیں۔ ان واقعات کی تصاویر دیکھ کر ہر باضمیر انسان کا دل دکھتا ہے۔ ان مظالم پر میانمار کے مسلمانوں کا صبر حیرت انگیز ہے اور یہ مظالم ان کے ایمان میں کسی قسم کی کمزوری پیدا نہیں کرسکتے بلکہ ان واقعات کے بعد ان کے ایمان میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

دیرالزور میں ایران کی انسان دوستانہ امداد پہنچ گئی

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے صوبہ دیرالزور میں مقامی باشندوں کے لئے ایران کی انسان ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے