بدھ , 22 نومبر 2017

ایران اور ترکی کا روہنگیا مسلمانوں کیلئے امداد فراہم کرنے پر اتفاق

آستانہ(مانیٹرنگ ڈیسک) آستانہ میں ایرانی صدر حسن روحانی اور ترک صدر طیب اردوان کی ملاقات ہوئی جس میں برما کے روہنگیا مسلمانوں کیلئے امداد فراہم کرنے پر اتفاق ہوا۔

ذرائع کے مطابق آستانہ میں ایرانی صدر حسن روحانی اور ترک صدر طیب اردوان کی ملاقات ہوئی ، جبکہ ایران اور ترکی نے برما کے روہنگیا مسلمانوں کیلئے امداد فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے، ایران کے صدر حسن روحانی نے برما کی حکومت سے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم بند کرنے کا مطالبہ کیا، ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم روکنے کیلئے میانمار کی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

شام میں قیام امن کے بارے میں ایران ، روس اور ترکی کے فوجی سربراہان کی ملاقات اور گفتگو

ترک فوج کے چیف آف اسٹاف کے دفتر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان ...