پیر , 25 ستمبر 2017

کلیجی صحت مند دانتوں کے لیے فائدہ مند

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہم سب جانتے ہیں کہ دانتوں کو سونے سے قبل برش کرنا بہت ضروری ہے جبکہ اس سے بھی ممکنہ طور پر واقف ہوں گے کہ کچھ چیزیں موتیوں جیسے سفید دانتوں کے لیے کھانی نہیں چاہئے۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کلیجی کھانا بھی دانتوں کی سفیدی کے لیے بہت اہم ہے؟جی ہاں واقعی، یہ صحیح ہے کہ کلیجی کھانا دانتوں کو چمکدار اور صحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہے۔

درحقیقت کلیجی وٹامن اے اور ڈی سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ دانتوں کی فرسودگی اور منہ کی ناقص صفائی کے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔کلیجی میں موجود وٹامن اے میں ایسا اینٹی آکسائیڈنٹ ہوتا ہے جو مسوڑوں کے امراض سے تحفظ دیتا ہے جبکہ وٹامن ڈی دانتوں اور ہڈیوں کی مضبوطی کی اہلیت کو بڑھاتا ہے۔اور پھلوں اور سبزیوں سے حاصل ہونے والا وٹامن اے اس طرح کام نہیں کرتا جیسا کلیجی سے جسم میں جاکر کرتا ہے۔

ویسے اگر کلیجی کھانا پسند نہیں تو اس کے سپلیمنٹ یا گولیاں بھی ملتی ہیں جو کہ اس حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں۔ویسے ایک طبی مضمون کے مطابق گائے، بھیڑ، بکری، بھینس اور دیگر دودھ دینے والے جانوروں سمیت مرغی اور بطخ جیسے پرندوں سے حاصل کردہ کلیجی، گردوں، دل، دماغ اور اوجھڑی میں انسانی جسم کو مضبوط بنانے والے اجزاءپائے جاتے ہیں۔

ہیلھ جنرل کے مطابق صرف 100 گرام کلیجی کو پکانے کے بعد اس سے 27 گرام پروٹین، 175 کیلوریز، 1386 فیصد وٹامن بی 12، 522 فیصد وٹامن اے، 51 فیصد وٹامن بی 6، 47 فیصد سیلینیئم، 35 فیصد زنک اور 34 فیصد آئرن حاصل ہوتا ہے، جو یومیہ حساب سے انسانی صحت کے لیے بہترین غذا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

جلد بوڑھا بنا دینے والی یہ چیز آپ کے ہاتھ میں تو نہیں؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسمارٹ فون تو اب لگتا ہے کہ ہر ایک کے پاس ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے