بدھ , 3 مارچ 2021

اسلام آباد میں آئندہ مظاہرین کوکنٹرول کرنےکیلئے ڈی چوک پر سٹیل کی دیوار بنانے کافیصلہ:حکومتی ذرائع

20100911111948.jpg

اسلام آباد:حکومتی ذرائع کاکہناہے کہ آئندہ کسی کو بھی ڈی چوک میں مظاہرہ یا دھرنہ دینے کی اجازت نہیںہو گی ۔حکومت پاکستان کی جانب سے آئندہ مظاہرین کوکنٹرول کرنے کیلئے ڈی چوک پر سٹیل کی عارضی دیواریں بنانے کافیصلہ کیا گیاہے ۔
اطلاعات کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہناہے کہ آئندہ مظاہرین کو راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا بلکہ انہیں فیض آباد میں ہی روکا جائے گا مظاہرین کو روکنے کیلئے ڈی چوک پر آئندہ کوئی کنٹینرز نہیں رکھے جائیں گے بلکہ سٹیل کی عارضی دیوار بنائی جائے گی جو صورتحال سے نمٹنے کے بعد ہٹا دی جائے گی ۔ڈی چوک کے سٹرکچر کی تبدیلی کا کام پیر سے شروع ہونے کا امکان ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …