بدھ , 22 نومبر 2017

میانمر میں مسلمانوں کے قتل عام پر مسلم امہ کو ہرگز خاموش نہیں رہنا چاہیے :آیت اللہ نوری ہمدانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) مرجع تقلیدآیت اللہ نوری ہمدانی نےکہا آئمہ معصومین(ع) کی تاریخ بہت زیادہ سبق آموز اور مفید ہے اس لئے آئمہ اطہار(ع) کی تاریخ اور سیرت پر توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا آج اہل بیت(ع) کی برکتوں سے آئمہ معصومین(ع) کی ثقافت اور سیرت دنیا بھر میں پھیل چکی ہے اور ولایت و امامت کے موضوع کا شمار اسلام کے ارکان میں ہوتا ہے۔

انہوں نے میانمر میں رونما ہونے والے دلخراش واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا افسوسناک امر یہ ہے کہ اس ملک کے مسلمان بودائیوں کے ہاتھوں قتل ہورہے ہیں اور ان کی لاشوں کو جلایا جارہا ہے ان کا جرم صرف یہ ہے کہ وہ مسلمان ہیں۔انہوں نے کہا مسلمانوں کو میانمر کے مسلمانوں کے قتل عام پر ہرگز خاموش نہیں رہنا چاہئے۔

 

یہ بھی دیکھیں

شام میں قیام امن کے بارے میں ایران ، روس اور ترکی کے فوجی سربراہان کی ملاقات اور گفتگو

ترک فوج کے چیف آف اسٹاف کے دفتر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان ...