منگل , 19 ستمبر 2017

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 52 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قوم کے بہادر سپوت میجر راجہ عزیز بھٹی (Major aziz bhati) شہید کا آج 52 واں یوم شہادت ہے ، جنگ ستمبر کے عظیم ہیرو نے دشمن کے حملے کو اپنے سینے سے روکا۔

راجہ عزیز بھٹی شہید نے بطور سیکنڈ لیفٹننٹ پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا اور وہ 1956 میں میجر بن گئے ، ستمبر 1965 میں جب ناپاک دشمن نے ارض پاک پر حملہ کیا اور میجر عزیز بھٹی کو برکی سیکٹر پر دشمن کی پیش قدمی روکنے کا حکم ملا۔اس دوران میجر عزیز بھٹی سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور انہوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

بارہ ستمبر 1965 کو میجر عزیز بھٹی مورچے سے باہر آ کر جوانوں کو ہدایات دے رہے تھے کہ اس دوران دشمن کا ایک گولہ میجر عزیز بھٹی کو لگا اور انہوں نے جام شہادت نوش کیا۔

وطن عزیز پر جان قربان کر کے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے شجاعت کی اعلیٰ مثال قائم کی جس پر انہیں سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا ، پوری قوم اپنے عظیم ہیرو کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاناما کیس معاملے سے فوج کا کوئی تعلق نہیں : آرمی چیف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے