جمعرات , 23 نومبر 2017

دہشتگردی کیخلاف پاکستانی افواج اور عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہیں، امریکی سینیٹر

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینیٹر ٹم کین نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کا اہم اتحادی ہے۔ پاکستانی افواج اور عوام کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو سراہتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں نائن الیون کے حوالے سے تقریب کے بعد اب تک سے خصوصی گفتگو میں امریکن سینیٹر ٹم کین کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کا اہم اتحادی ہے۔

امریکا پاکستانی افواج کیساتھ ملکر خطے میں امن کی بحالی کے لئے کام کر رہا ہے۔ ہم پاکستانی افواج اور عوام کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو سراہتے ہیں۔ پاکستان نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے۔سینیٹر ٹم کین کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے مسلمان امریکا کیساتھ ملکر دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

فلپائن حکومت نے باغیوں کیساتھ مذاکرات منسوخ کردئیے

منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائنی حکومت نے بائیں بازو کے باغیوں کیساتھ مذاکرات معطل کرنے کا اعلان ...