منگل , 9 مارچ 2021

روس میں سونے کی دیواروں سے سجا فلیٹ نیلامی کے لیے پیش

9623384f8d4e9e8e2f75a5ffc4c3aebb

فلیٹ کی دیواروں پر سونے کا پانی چڑھا ہوا ہے جب کہ اس کی کئی اشیا بھی سونے کی ہیں۔
ماسکو: روسی کے شہر مگادان میں 800 مربع فٹ کا ایک فلیٹ نیلامی کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی دیواروں پر سونے کا پانی چڑھا ہوا ہے جب کہ فرنیچر کے کئی حصے سونے پر مشتمل ہیں اور ٹوائلٹ سیٹ بھی سونے سے بنی ہے۔
اوبلاسٹ کے علاقے کی بلڈنگ میں واقع یہ فلیٹ دنیا بھر کے کئی خریداروں کے لیے دلچسپی کا باعث بنا ہوا ہے، یہ بلڈنگ ایک عام سی عمارت لگتی ہے لیکن اس فلیٹ میں داخل ہوکر ہر ایک حیران رہ جاتا ہے جہاں دنیا بھر سے انتہائی قیمتی فرنیچر جمع کیا گیا ہے اور کئی اشیا سونے سے بنی ہیں۔
ٹوائلٹ میں بیٹھنے کے کموڈ کو اوپری حصہ سونے پر مشتمل ہے اور دیواروں پر جابجا سونے کا پانی اور پرت چڑھائی گئی تاہم اب اس کا مالک فلیٹ کو نیلامی کے ذریعے فروخت کرنا چاہتا ہے جس کے لیے اس کی ابتدائی قیمت 96 لاکھ روپے کے لگ بھگ سے شروع ہوگی لیکن اس جگہ کا موسم بہت شدید اور پریشان کن ہے اور اپارٹمنٹ کے پاس ہی ایک بہت بڑا جیل واقع ہے جہاں خطرناک قیدی موجود ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

لاک ڈاؤن سے پریشان ہیں تو اپنی چیخ آئس لینڈ تک پہنچائیں!

آئس لینڈ سیاحوں کے لیے اپنی تشہیر کرتا رہتا ہے اور اب اسی مہم کے …